اشنا شاہ

اداکارہ اشنا شاہ کونسی خطرناک بیماری کا شکار ہیں؟

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اشنا شاہ ’آبسیسو کمپلسو ڈس آرڈ‘ (او سی ڈی) جیسی بیماری کا شکار ہیں، جس کا اعتراف انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا ہے۔ اداکارہ کا بتانا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر انہیں ’رضامندی‘ کے بغیر چھُوا گیا اور اس عمل کی وجہ سے انیں سخت ذہنی اذیت پہنچی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر ایک سیکیورٹی افسر نے ان کے بالوں کو چھُوا اور انہوں نے اس عمل کو نامناسب قرار دیا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی افسر نے نہ تو ہاتھوں پر دستانے پہن رکھے تھے اور نہ ہی انہوں نے سینیٹائزر کا استعمال کیا تھا۔ یاد رہے کہ کہ ’او سی ڈی‘ دراصل ذہنی بیماری یا کیفیت ہے، جس میں مبتلا شخص کسی بھی ان چاہی چیز یا رویے سے ذہنی پریشانی کا شکار بن جاتا ہے۔ او سی ڈی میں مبتلا بعض افراد بار بار وہی چیزیں بھی دہراتے ہیں یا بار بار کسی ایک شے کو چھوتے بھی رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ’آبسیسو کمپلسو ڈس آرڈ‘ (او سی ڈی) ایک حقیقت ہے، یعنی اگر کوئی شخص کسی انجان شخص کے ہاتھ ملانے یا دوسروں کے قریب جانے سے دور رہنا چاہتا ہے تو ایسے شخص کے قریب جانے یا اسے کسی دوسرے کی جانب سے چھونے سے وہ ذہنی اذیت کا شکار بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احد رضا میر کا ’مدرز ڈے ‘ پر ایک دلچسپ مطالبہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے ماؤں کے عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے