49 سالہ ریتھک روشن کی جسمانی فٹنس کا راز کیا ہے؟

کراچی (پاک صحافت) کیا آپ جانتے ہیں کہ 49 سالہ  بالی وڈ اداکار ریتھک روشن کی جسمانی فٹنس کا راز کیا ہے؟  اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اب انہوں نے اس کا راز خود ہی  بتا دیا ہے۔ خیال رہے کہ عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ریتھک روشن نے اپنی فٹنس کا راز بتایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا تھا کہ ان کی جسمانی فٹنس کا راز کیا ہے؟ کیا وہ پروٹین سے بھرپور غذا کھاتے ہیں، سخت ورزش کرتے ہیں یا کچھ اور؟ اس کے جواب میں ریتھک روشن نے کہا کہ ‘میں آپ کو بہت بیزار کن راز بتانے والا ہوں’۔ انہوں نے کہا کہ ‘میری جسمانی فٹنس کا راز ڈسپلن میں چھپا ہے۔  میں اسے اس لیے بیزار کن کہہ رہا ہوں کیونکہ میری فٹنس کے پیچھے کوئی جدید تکنیک نہیں بلکہ صدیوں پرانی تکنیک یعنی ڈسپلن ہے، زندگی کے لیے میرا مقصد فٹ اور خوش رہنا ہے’۔

واضح رہے کہ ریتھک روشن نے مزید کہا کہ ‘میں دنیا کے چند سست ترین افراد میں سے ایک ہوں، میں اتنا سست ہوں کہ مجھے خود کو فٹ رکھنا پڑتا ہے’۔ ن کا کہنا تھا کہ وہ خود کو اسٹار کی بجائے اداکار کہلانا زیادہ پسند کرتے ہیں، کیونکہ ایک اداکار کی جسمانی وضع نہیں بلکہ اس کی پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ وہ کب تک شوبزنس کا حصہ رہ سکتے ہیں مگر وہ کیرئیر کے اختتام اچھا کام کرنا چاہتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں