میٹاورس

میٹا ورس کے ڈیجیٹل اوتار کے لئے اب ڈیزائنر ملبوسات پہننا ممکن

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فیس بک کی بانی کمپنی میٹا نے اپنے ورچوئل پلیٹ فارم کو حقیقی دنیا سے قریب ترکرنے کے لیے دنیا کے بڑے فیشن برانڈزکومتعارف کرادیا ہے۔ میٹا بانی کا کہنا ہے کہ میٹا پلیٹ فارم پرصارفین اپنے اوتار (کمپیوٹر پر بنائی گئی ایک فرضی کردار کی تصویر) کے لیے ڈیزائنر ملبوسات خرید سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے میٹا ورس میں اس اہم پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر جن برانڈز کو کپڑوں کا ڈیجیٹل اسٹور کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اس میں Balenciaga، پراڈا اور تھوم براؤنی شامل ہے جن کے اسٹورز کی لانچنگ جلد ہی کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام لائیوپرگفت گو کرتے ہوئے مارک زکربرگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جلد ہی میٹا پراوپن مارکیٹ پلیس میں ایک اسٹور کا قیام عمل میں لایا جائے گا جہاں ڈیویلپرز مختلف ملبوسات تیار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں فروخت بھی کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے