ہمایوں سعید

مہوش حیات کو شادی کے لیے ’گورا‘ چاہیے، ہمایوں سعید کا انکشاف

کراچی (پاک صحافت) پاکستان انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ مہوش حیات کو شادی کے لیے ’گورا‘ چاہیے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ ’مہوش حیات، ہر وقت انہیں کہتی ہیں کہ شادی کے لیے گورا چاہیے‘۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مہوش حیات، ہمایوں سعید اور گوہر رشید نے اپنی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی پروموشن کے لیے خصوصی انٹرویو دیا جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ مہوش حیات نے دورانِ انٹرویو کہا کہ ’انہیں تمام پاکستانی پسند ہیں‘، جس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ  شادی کے لیے مہوش حیات کو گورا یعنی غیر ملکی شخص چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ سُن کر مہوش حیات اور گوہر رشید ہنسنے لگے اور پھر اداکارہ نے کہا کہ ’ہمایوں سعید جھوٹ بول رہے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہے‘۔مہوش حیات نے کہا کہ ’لڑکا گورا ہو یا کالا، بس دل والا ہو‘۔ خیال رہے کہ فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کا اسکرپٹ خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کیا جبکہ اس فلم کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے