کورونا وائرس

کورونا وائرس، مزید 43 مریض کا انتقال، 1700 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس  کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی آگئی    ، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 43 مریض دم توڑ گئے،  سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی  مجموعی تعداد 13324 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 95239 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 16699 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1393 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 565216 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39425 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1786 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 43 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 260150 ہوگئی ہے جب کہ 4442 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ جبکہ  پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 179654 ہے اور 5629 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19141 اور ہلاکتیں 202 ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ  خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 74433 اور 2122 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 10673 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 314 افراد انتقال کرگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4959 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 46229 ہے اور اب تک 512 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے