گوگل

گوگل کا اپنے سرچ انجن، الگورتھم اور کی ورڈ میں بنیادی تبدیلیوں کا اعلان

کیلیفورنیا (پاک صحافت)  گوگل نے اپنے سرچ انجن، الگورتھم اور کی ورڈ میں بنیادی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔  غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس وجہ سے ڈجیٹل کانٹینٹ مینیجرز اور ایس ای او کے ماہرین اگلے کئی ہفتوں تک اپنی ویب سائٹ کی رینکنگ اور دیگر امور پر گہری نظر رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے باضابطہ طور پر کور سرچ کے تحت نئے الگورتھم اور پروٹوکولز متعارف کرائے ہیں۔ اس کے تحت مشہور ویب سائٹ کی رینکنگ پر فرق بھی پڑسکتا ہے۔ پچیس مئی کو گوگل سرچ بلاگ پر کہا گیا ہے کہ ہم سال میں کئی مرتبہ گوگل سرچ کور کا اعلان کرتے ہیں اور اب اس کا اطلاق 26 مئی سے کررہے ہیں۔

واضح  رہے کہ  جب جب گوگل کے نظام پر نقب لگانے یا اس کےسرچ انجن پر اثرانداز ہونے کی بیرونی کوششیں کی جاتی ہیں تو گوگل اپنے پروٹوکول تبدیل کرتا رہتا ہے۔ بس گوگل نے اپنی پوسٹ پر کہا ہے کہ سال میں کئی مرتبہ ہم اپنے رینکنگ کے عمل کو بہتر بناتے ہیں۔ اس عمل کو کور اپڈیٹس کہا جاتا ہے۔ یہ تبدیلیاں ویب کی بدلتی صورتحال کے تحت کی جاتی ہیں۔ تاہم ویب سائٹ کے مالکان اس فرق کو واضح طور پر محسوس کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے