واٹس ایپ

آنلائن ہونے کے باوجود واٹس ایپ پر آف لائن رہیں

کراچی (پاک صحافت) اگر آپ چاہتے ہیں کہ فون میں وائی فائی یا ڈیٹا آن ہونے کے باوجود واٹس ایپ پر آف لائن دکھائی دیں تو یہ اب ممکن ہے۔ اس کے لئے سب سے پہلے واٹس ایپ کی ایپلیکیشن کھولیں اور سیٹنگز میں جا کر اکاﺅنٹ کے آپشن کو منتخب کریں۔

واٹس ایپ ماہرین کے مطابق وہاں سے پرائیویسی میں جا کر ’لاسٹ سین (Last Seen)کے آپشن کو کھولیں اور ’آن لائن اسٹیٹس‘ کو منتخب کریں پھر آپ کے سامنے تین آپشن نمودار ہوں گے۔

پہلا ایوری ون (EVeryone)، دوسرا کنٹیکٹس اونلی (Contacts Only)اور تیسرا نوباڈی (Nobody) یہاں سے آپ نو باڈی منتخب کریں گے تو آپ کا اسٹیٹس ہر کسی کے لیے آف لائن ہو جائے گا۔ اس کے بعد اگر آپ آن لائن بھی ہوتے ہیں تو دوسروں کو آپ کا اسٹیٹس آف لائن ہی نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

گوگل

گوگل سرچ میں چھپی بہترین ٹِرک جو آپ کو ضرور پسند آئے گی

(پاک صحافت) گوگل سرچ میں گزشتہ دنوں اے آئی اوور ویوز نامی فیچر کا اضافہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے