رانا ثناء اللہ

ہم الیکشن الائنس نہیں بنانے جا رہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات کر رہے ہیں، الیکشن الائنس نہیں بنانے جا رہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس حوالے سے آئی پی پی، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی ڈرامے باز پارٹی ہے، انتخابی مہم کے دس دنوں میں پی ٹی آئی کو پتہ چل جائے گا کہ وہ کہاں کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف مسلسل 10-10 گھنٹے اجلاس میں بیٹھ کر ایک ایک ضلع سے 200 افراد کا انٹرویو کررہے ہیں، جیسے ہی اس عمل سے فارغ ہوں گے تو سوشل میڈیا اور میڈیا پر نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف مریم نواز

مریم نواز اور نواز شریف کا میو اسپتال لاہور کا دورہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے میو اسپتال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے