بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے کارکن ہر وقت الیکشن کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ بلاول بھٹو

سکھر (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن ہر وقت الیکشن کیلئے تیار ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم کبھی الیکشن سے نہیں ڈرے، دو تین دن بعد مل کر انتخابی مہم چلائیں گے، بے نظیر کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔

بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ ثاقب نثار اور چیئرمین پی ٹی آئی نے اٹھارہویں ترمیم پر ڈاکہ ڈال کر کراچی کے 3 اسپتال لیے تھے، آج سندھ کے اسپتال اُسے واپس مل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے ایسے ادارے بنانا چاہتے ہیں کہ عوام کو عالمی سطح کی سہولتیں مفت ملیں، چاہتے ہیں سندھ کے بڑے شہروں میں چلڈرن اسپتال بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے