لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے کے بعد کرپشن کی نئی داستانیں رقم کی ہیں اور ہر روز اک نئی کہانی سامنے آتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت جب سے آئی شاید ہی کوئی دن ہو جب ان کی کرپشن اور کارناموں کی داستان نہ لکھی جائے۔ ن لیگ فیاض چوہان جیسے ڈگڈی ماسٹر کے کرکٹ میچ کا حصہ نہیں بنے گی۔
ترجمان ن لیگ عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے ویکسین کے جعلی اندراج پر اسد عمر کو مستعفی ہوجا ناچاہیے۔ این سی او سی کی انہی حرکتوں کی وجہ سے دنیا ان کے ڈیٹا پر یقین نہیں کررہی، کوٹ خواجہ سعید میں غلطی تو ہوگئی ڈیٹا پر دنیا ہنس رہی ہے۔
Short Link
Copied