مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا لاہور میں چینی قونصلیٹ کا دورہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی مریم نوازشریف کی چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دیگر چینی حکام بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق دوران ملاقات باہمی تعاون اور اشتراک کار کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، وزیراعلی مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین بے مثال دوست ہیں، بزدلانہ کارروائیوں سے دوستی متاثر نہیں ہوسکتی، چینی شہریوں پر حملہ ترقی و خوشحالی کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم چینی بھائیوں پر حملے کے واقعہ پر رنجیدہ ہے، ہم متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پنجاب میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی بھائیوں کی فول پروف سکیورٹی کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے، چین کے قونصل جنرل نے وزیراعلی کی تعزیت کے لئے آمد پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے