وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے لیے آج روانہ ہوں گے، شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تجارت، سرمایہ کاری اقدامات اور سرمایہ کاری کے نئے فریم ورک پر بات چیت کریں گے، پاکستان اپنی ترجیحات، جامع ترقی، علاقائی تعاون اور توانائی کے فروغ کے لیے مؤقف بیان کرے گا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ مرکزی تقریب کے دوران وزیراعظم اور وفد عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ علاوہ ازیں سعودی قیادت، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے