ضیا لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کچے کے علاقے میں آپریشن کا اعلان کردیا

کراچی (پاک صحافت) وزیر داخلہ سندھ نے کچے کے علاقے میں آپریشن کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ کچے میں ہنی ٹریپ کے 2 واقعات پیش آئے ہیں، مختلف اضلاع میں صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ مختلف اضلاع میں ایس ایس پیز کا تبادلہ کیا ہے، پولیس نے کامیاب کارروائیوں میں حالات سنبھال لیے ہیں۔ استاد کے قتل پر سختی سے ہدایات جاری کئے ہیں۔ جبکہ انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکوؤں کے ساتھ نرمی کا برتاو نہیں کیا جائے گا، سندھ کی عوام سے کہتا ہوں کہ امن و امان جلد قائم ہوگا۔

ضیا لنجار کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے گھروں کو اس وقت مسمار کیا جارہا ہے، نئے آئی جی سندھ کچے کے علاقے میں آپریشن کرنے جارہے ہیں۔  کراچی میں اب کوئی بوری بند لاشیں نہیں مل رہی، اب ایس ایچ اوز تک بات نہیں رکے گی، جس علاقے میں جرم ہوگا اس کے اعلی افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سکھرملتان موٹروےپربھی ٹریفک چل رہا ہے۔ جبکہ ایک بار پھر سندھ حکومت نے سندھ میں امن و امان قائم کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امن و امان قائم کرکے دیں گے۔ اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے سخت اقدامات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے