رضا ربانی

غزہ پر نگران حکومت پاکستانی عوام کے جذبات کی عکاسی نہیں کررہی۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ غزہ پر نگران حکومت پاکستانی عوام کے جذبات کی عکاسی نہیں کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ غزہ میں ایک ہزار سے زائد عمارات کو تباہ کیا گیا، غزہ میں 23 لاکھ افراد کا پانی، کھانا، بجلی کی سپلائی منقطع ہے، ایسے میں سینیٹ اجلاس نہ بلا کر نگران حکومت پاکستانی عوام کے جذبات کی عکاسی نہیں کررہی۔

رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ نگران حکومت کو خوف ہے سینیٹ اجلاس ہوا تو اس کے الیکشن ایکٹ سیکشن 230 سے تجاوز کردہ اقدامات بے نقاب ہو جائیں گے۔ نگران حکومت نیب میں بھرتی نہیں کرسکتی کیونکہ یہ معیادی تقرریاں ہوتی ہیں،جسے منتخب حکومت ختم نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نجکاری نہیں کرسکتی، سرکاری اداروں کی نجکاری کے طویل مدتی اثرات ہوتے ہیں، پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ نگران کابینہ نہیں کرسکتی، یہ مشترکہ مفادات کونسل دیکھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے