مریم اورنگزیب

عمران خان پر حملے کے وقت پنجاب میں ان کا اپنا وزیراعلی تھا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے کے وقت پنجاب میں ان کا اپنا وزیراعلی تھا،جواب بھی اسی سے لیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب قتل کی سازش کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا ہے تو عمران خان نے دوسروں پر الزام تراشی شروع کردی، حملے کے وقت پنجاب میں خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت تھی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے ملزمان کو گرفتار کیوں نہ کیا؟ کیا اس وقت کے وزیراعلی پنجاب بھی قتل کی سازش میں شریک تھے؟۔ 35 پنکچر اور امریکی سائفر کی طرح قتل کی سازش کا ڈرامہ بھی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کے پاس کسی کے خلاف سازش کرنے کے ثبوت موجود ہیں تو عمران خان عدالت کیوں نہیں جاتے، انصاف ٹوئٹ کرنے اور ریلیاں نکالنے سے نہیں ملتا اس کے لیے عدالتوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے