شرجیل میمن

عمران خان نے پی ٹی آئی کو ایک مافیا کی صورت دے دی ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کے بجائے اب ایک مافیا کی صورت میں تبدیل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کو امریکہ کے خلاف اکسا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے عوام کے پیسے خرچ کر کے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر رہے ہیں، امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کر کے بیرونی سازش کے بیانیہ کو دفن کردیا ہے، عمران خان دہرے معیار کا عالمی آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ آج لاہور میں پی ٹی آئی کی جانب سے قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کے پرچم لگائے جارہے ہیں، عمران خان اور پی ٹی آئی سازشوں سے باز آجائیں، فارن فنڈنگ انکوائریز سے بھاگنے کے لیے پی ٹی آئی کو اسٹے آرڈرز مل رہے ہیں، پی ٹی آئی کا ساڑھے تین سالہ اقتدار عوام کے لیے ڈراؤنا خواب تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے