وزیراعظم شہبازشریف

عالمی برادری غزہ جنگ بندی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری غزہ جنگ بندی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرار داد منظور ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی ظلم و جبر کو مستقل طور پر بند ہونا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں ہزاروں خواتین اور بچے شہید ہوئے، دانستہ طور پر اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، فلسطینی ریاست کیلئے حمایت جاری رکھے گا، فلسطینی بہن بھائیوں کی ریاست کیلئے حمایت کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے