عطا تارڑ

ضمنی الیکشن کے دوران کسی کو بدامنی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران پنجاب کے کسی بھی حلقے میں بدامنی اور شرانگیری پھیلانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر پر پنجاب میں داخلے پر پابندی قانونی طور پر لگائی گئی۔ مقبول گجر کو پنجاب داخلے پر پابندی کا علم ہونے کے باوجود پنجاب میں داخلے کی کوشش ان لوگوں کے مذموم مقاصد ظاہر کرتی ہے، مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے کے پلان سے ان کے خطرناک ارادے ظاہر ہوگئے ہیں۔

وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ پابندی اس لئے لگائی گئی کہ خدشہ موجود تھا کہ اسلحہ سے لیس جتھے خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر سے پنجاب آئیں گے، ان کا ارادہ تھا کہ ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال خراب کریں، پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران کسی کو بدامنی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ سے لیس جتھوں کو کسی صورت پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے