سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز

بنوں (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے