لائیو اسٹریم

سندھ حکومت کا تمام عدالتوں کی کارروائی لائیو اسٹریم کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے تمام عدالتوں کی کارروائی لائیو اسٹریم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر قانون عمر سومرو نے کہا ہے کہ ہم سندھ کی تمام عدالتوں کی کارروائی لائیو اسٹریمنگ کرنے جارہے ہیں، اس ضمن میں سمری وزیراعلی سندھ کو بھیجوں گا۔ لائیو اسٹریمنگ سے پتا چلے گا کہ کون کیا کر رہا ہے۔

وزیر قانون عمر سومرو کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے وکلا برادری کے مسائل حل کریں، ہمیں اپنی وکلاء بارز کو سہولتیں دینی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری خود کو اکیلے نہ سمجھیں، بارز کو کتابیں اور لیپ ٹاپس دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے