اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں سب سے زیادہ پرتعیش قیدی عمران خان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا کوئی قیدی نہیں جس کو ڈاکٹر، ورزش کی مشین، ملازم میسر ہوں، عمران خان سب سے زیادہ پرتعیش قیدی ہیں اور ان سہولیات کے باوجود کہتے ہیں کہ میں قید تنہائی میں ہوں۔
طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے ایک بار پھر جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے کیونکہ وہ عمران خان جھوٹا بیانیہ بنانے کے ماہر ہیں، پی ٹی آئی دور میں مخالفین کو کال کوٹھڑیوں میں رکھا گیا، میڈیا کو گمراہ کرنا بانی پی ٹی آئی کی عادت ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھا، وہ ملک میں افراتفری چاہتے ہیں اور افراتفری پھیلا کر ریلیف لینا چاہتے ہیں، جھوٹ بولنا اور جھوٹ لکھنا عمران خان کی عادت ہے۔
Short Link
Copied