ایک لیڈر کہتا ہے این آر او نہیں دوں گا لیکن خود این آر او مانگتا ہے، ندیم افضل چن

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک لیڈر کہتا ہے این آر او نہیں دوں گا لیکن خود این آر او مانگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے نام لیے بغیر عمران خان پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے  کہا ہے کہ ایک لیڈر کہتا ہے این آر او نہیں دوں گا لیکن خود این آر او مانگتا ہے۔

واضح رہے کہ ندیم افضل چن نے کہا کہ آئین سب سے سپریم اور پارلیمان عوام کی کسٹوڈین ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں الیکشن سےچھوٹے صوبوں میں احساسِ محرومی ہو گا۔اس موقع پر ندیم افضل چن نے یہ بھی کہا کہ گلریز افضل چن کو ٹکٹ نہ ملنا تحریک انصاف کا معاملہ ہے تبصرہ نہیں کرناچاہتا۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے