الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری 411 ووٹ حاصل کر کے صدر مملکت منتخب ہوگئے، ان کے مقابلے میں محمود خان اچکزئی نے 181 ووٹ حاصل کیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت الیکٹورل کالج میں 1185 نشستیں ہیں جن میں سے 92 نشستیں خالی ہیں۔

صدارتی انتخاب میں 1093 ووٹرز نے حصہ لینا تھا، انتخاب میں 1044 ممبران نے اپنا ووٹ ڈالا، 1035 ووٹ درست قرار پائے۔

سرکاری نتیجہ فارم 7 پر تیار کر کے وفاقی حکومت کو کل ارسال کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے