شرجیل میمن

اسرائیل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں کھل کر سامنے آگیا۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اسرائیل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں کھل کر سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دنیا بھر کے دورے پر ہیں، قرآن شریف کی بے حرمتی پر آواز اٹھا رہے ہیں، احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ ہمارے عقائد کا احترام سب پر لازم ہے، اب بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے، اسرائیل کا کیا واسطہ پاکستان کی اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کافی چیزیں شک و شبہات میں تھیں، پی ٹی آی کو پیسے بھارت اور اسرائیل سے ملے، پیسے اس لیے دیے کہ ملک میں افرا تفری ہو، اسرائیل کی مکمل سپورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کو حاصل ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے سالے کی کمپئن چلائی، جس سے اندازہ ہوا کہ یہودیوں کی سپورٹ کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسرائیل نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت کی ہے۔ بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے وہ کھل کر سامنے آئے ہیں، اس سے عوام کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، آپ کے سابق وزیراعظم کے تانے بانے اسرائیل سے ملیں تو کیا بچتا ہے، یہ ایک تشویشناک بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے