چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی

چوہدری سرور

لاہور (پاک صحافت) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے تفصیلی لائحہ عمل کا اعلان کل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری سرور نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سابق گورنر نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی۔ چوہدری سرور کل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے