لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن نے وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کل پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں عدم اعتماد کے متعلق غور و خوض کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی ارکان اسمبلی پنجاب کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور و مشاورت ہوگی۔ جبکہ اجلاس میں سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جس کے بعد پنجاب میں تبدیلی کے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
Short Link
Copied