نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے

نوازشریف

لندن (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پہنچے، نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم لوٹن ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ روانہ ہوگئے، نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے