لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی سب سے بڑی وجہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے ہیں لیکن کشمیر ہو یا خارجہ پالیسی کی تشکیل، معیشت ہو یا تعلیم، صحت ہو یا پولیسنگ، ہر میدان میں حکومت ناکام ہوئی۔ پی ٹی آئی اور ماضی کے حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ حکومت چوتھے سال میں داخل ہوگئی ہے بچے بچے کو حکمرانوں کی نااہلی کا اندازہ ہو گیا ہے۔ اب قوم کے پاس صرف ایک ہی آپشن ہے اور وہ یہ کہ اس بوسیدہ نظام سے جان چھڑانے کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد کرے اور عوام کو اپنے ووٹ کا درست استعمال کرکے جاگیرداروں اور وڈیروں کو گھر بھیجنا ہوگا۔
Short Link
Copied