کراچی (پاک صحافت) سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے مزید متعدد مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے بعد تمام مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض سے کراچی پہنچنے والی فلائٹ میں موجود مسافروں کا ایئرپورٹ پر ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے سترہ مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ جس کے بعد انہیں قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس قبل بھی سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے درجنوں مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ پچھلے جمعے کی فلائٹ سے کراچی پہنچنے والے متعدد مسافروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی۔
Short Link
Copied