کورونا وبا کی چوتھی لہر، 24 گھنٹوں میں 91 اموات، 4075مثت کیسز رپورٹ

کورونا وائرس

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، نیشل کمانڈ اینڈ  آپریشن سینٹر  (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 91 افراد زندگی کی جانب سے ہار گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 94 تک جا پہنچی ہے۔ خیال رہے کہ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 943 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے چار ہزار 75 افراد میں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 ہو چکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا  مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 79 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 91 ہزار 46 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 513 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 15 ہزار 519 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں