کورونا وائرس

کورونا وائرسے مزید 31 اموات، 1 ہزار 757 نئے کیسز بھی رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، تاہم اس کی شدت میں کافی حد تک کمی آچکی ہے۔ نیشنل کمانڈ  اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 31 مریض جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 597 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 732 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے  1 ہزار 757 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 425 ہو چکی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز ی شرح 3 اعشاریہ 60 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 50 ہزار 651 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 33 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 62 ہزار 177 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے