عمران خان

کوئٹہ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار  کارکن بھی جمع

لاہور (پاک صحافت) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے لیے کوئٹہ کی پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ کوئٹہ کی پولیس ٹیم میں ایس پی ندیم، ڈی ایس پی عبدالستار، سب انسپکٹر اور دیگر 2 اہلکار شامل ہیں۔ کوئٹہ پولیس کی ٹیم عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کوئٹہ پولیس کی معاونت کرے گی۔ عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں درج مقدمے کے ضمن میں جاری کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر تحریکِ انصاف کے ڈنڈا بردار کارکنوں کی آمد شروع ہو گئی۔

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں مزاحمت کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکن عمران خان کی رہائش گاہ کے دونوں راستوں پر کھڑے ہو گئے۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سید مراد علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے