اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی ورکرز کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چائنہ پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والے سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور تمام ادارے اس سلسلے میں ایک پیج پر ہیں۔ وفد نے وزیراعظم کو دورہ چین کی کامیابی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران کئی اہداف حاصل کئے۔ جلد ہی بڑی تعداد میں چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی۔