پبلک ٹرانسپورٹ

پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے چلانے پر پابندی عائد

لاہور (پاک صحافت) پنجاب میں بارہ ربیع الاول تک پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے اور فلمیں چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول تک دوران سفر پبلک ٹرانسپورٹ میں تلاوت قرآن پاک اور حمدیہ و نعتیہ کلام چلایا جائے۔ عشرہ شان رحمت للعالمینﷺ کےاحترام میں گاڑیوں میں فلمیں اور گانے نہ چلائے جائیں۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمینﷺ کےتناظر میں جاری احکامات کو یقینی بنایا جائے۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جشن عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت للعالمینﷺ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے