رانا ثناءاللہ

عمران خان سمیت جو بھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہوا اسے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیر داخلہ

فیصل آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سمیت جو بھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہوا اسے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکشی اور بغاوت کرنے والوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ بتاتے ہوئے زبان لرزتی ہے، ملک کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا لیکن تحریک انصاف نے احتجاج کی آڑ میں یہ سب کچھ کردیا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کو معاف کیا تو شہداء کے خاندانوں کو کیا منہ دکھائیں گے۔ عمران خان کا دور حکومت تاریخ کا بدترین دور تھا، اس دور میں تمام ترقیاتی منصوبے بند ہوگئے تھے لیکن مسلم لیگ ن نے حکومت سنبھالتے ہی ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط لکھنےکا مقصد بیرونی مداخلت شامل کرنا ہے۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا آئی ایم ایف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے