سیف الرحمان

سیف الرحمٰن نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا، مرتضیٰ وہاب کی  خدمات کو بھی سراہا

کراچی (پاک صحافت) ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھال لیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر سیف الرحمٰن نے سابق ایڈمنسٹریٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے شہر کی بہترین خدمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا کے ایم سی بلڈنگ پہنچنے پر افسران نے استقبال کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کے زیرِ انتظام سڑکوں کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ  اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ پارکس اور گرین بیلٹس کو درست کیا جائے گا، فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے لیے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا نام فائنل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے