زمان پارک

زمان پارک جانے والے تمام راستے بند، پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے

لاہور (پاک صحافت) لاہور میں پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک کی طرف جانے والے راستوں پرپولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے اطراف میں کسی بھی وقت آپریشن کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک کے اطراف راستے بند ہونے سے مال روڈ اورکینال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کے گھر کو آنے والی سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کرکے زمان پارک کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے زمان پارک میں موجود شرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی (پاک صحافت) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے