حنیف عباسی

حنیف عباسی کا مشتعل ہجوم کے ہاتھوں موٹرسائیکل جلنے کے بعد غریب نوجوان کو نئی بائیک دینے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حنیف عباسی کا مشتعل ہجوم کے ہاتھوں موٹرسائیکل جلنے کے بعد غریب نوجوان کو نئی بائیک دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے گزشتہ روز مشتعل ہجوم کی جانب سے بائیک رائیڈر کی موٹر سائیکل کو آگ لگائے جانے کے بعد بائیک رائیڈر کو نئی موٹر سائیکل دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اللہ نے ہمت دی ہے جس طرح پہلے لوگوں کی مدد کرتے تھے اب بھی کریں گے۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا ہے فیصلہ کیا ہے کہ متاثرہ شخص اشفاق کو اپنے گھر بلا کر اتوار کو نئی موٹر سائیکل دوں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فیض آباد چوک پر مشتعل ہجوم نے 2 موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی تھی، جس کے بعد متاثرہ لڑکے اشفاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، متاثرہ بائیک رائیڈر اشفاق کا کہنا تھا کہ والد کی وفات کے بعد بائیک چلاکر گھر کا گزارہ چلا رہا، 8 بہن بھائیوں کو میں اور ایک بھائی بائیکیا چلا کر گزر بسر کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے