کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ہوشاب میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ترجمان کے مطابق تربت کے علاقے ہوشاب میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہو ئی ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ حملہ آور بارودی مواد کی ترسیل و تنصیب کے دوران دھماکے کا شکار ہوئے اور ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے اور ہلا ک افراد کی شناخت نبی داد، شاہ جہاں اور عادل کے نام سے ہوئی ہے۔
Short Link
Copied