اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے

اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے:  آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی کمانڈ اناڑی حکمرانوں کے ہاتھ میں ہے اناڑی حکمرانوں کی نا اہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔ اپوزیشن متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور سے ٹیلیفونک گفتگو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک شدید خطرات میں ہے، حکمران کوئی بڑا بلنڈر کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہوچکا ہے، اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن)عمران حکومت کی فسطائیت سے گھبرانے والی نہیں: رانا ثناء اللہ

سابق صدر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت گرانے کے تمام آپشنز بتدریج استعمال کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی۔آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ اگلے چند مہینے ملکی سیاست کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہیں، حکمرانوں کو اب مزید کورونا وائرس کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران نہ ویکسین خرید سکے ہیں اور نہ ہی کورونا وائرس کے حوالے سے عوام کی مدد کرسکے، ہم نے 2008 کےعالمی معاشی بحران کے باوجود ایکسپورٹ 19 سے 26 ارب تک بڑھائی۔سابق صدر نے مزید کہا کہ ملک کا ریونیو ڈبل کیا، ملازمین کی تنخواہیں 125فیصد بڑھائیں، سرکاری ملازمین کی پینشن میں 100 فیصد اضافہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اناڑی حکمرانوں نے آج ملک کے تمام اشاریے منفی کردیے ہیں، پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی اس ناکام اور نااہل ٹولے کو گھر بھیجے گی۔آصف زرداری نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا یہ سیلیکٹڈ حکمران اپنے وژن سے خود گریں گے، اب یہ گرچکے ہیں، بس اب ایک آخری دھکے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے