محمد زبیر

اس مصیبت کی گھڑی میں عمران خان کو قوم سے وفاداری کا ثبوت دینا چاہئے۔ محمد زبیر

کراچی (پاک صحافت) محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں عمران خان کو قوم سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے سیلاب متاثرین کی خدمت اور مدد کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ ڈائریکٹ متاثر ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان، سندھ اور کے پی بھی گئے، بلاول نے اپنا یورپ کا دورہ کینسل کردیا، عمران خان اگر سمجھتے ہیں کہ وہ ایک بڑے لیڈر ہیں تو اپنی شہرت کو سیلاب متاثرین کیلئے استعمال کریں۔

محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آپ کتنا بھی سمجھیں کہ سازش ہوئی ہے، حکومت میں آنے کا طریقہ یہی ہے کہ عدم اعتماد لے آئیں یا انتخابات جیت کر، نیوٹرل نیوٹرل کا کھیل کھیل کر یہ دباؤ بڑھانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت ترین کی آڈیو لیکس پر بہت بہت افسوس ہوا، ایسی گفتگو قابل معافی نہیں، انکی جگہ اگر کوئی اور ہوتا تو شاید اتنا شور نہ ہوتا۔ شوکت ترین معیشت کو سمجھتے ہیں پھر بھی ملک کو معاشی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حیدرآباد: 10 محرم کے جلوس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کی شرکت

حیدرآباد (پاک صحافت) حیدرآباد میں 10 محرم کے جلوس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے