پیپلز بس سروس

آئندہ مالی سال میں پیپلز بس سروس کو توسیع دینے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال میں پیپلز بس سروس کو توسیع دیتے ہوئے مزید بسیں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا، جس میں محکمے کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں مزید بہتری اور شہریوں کو زیادہ بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئندہ مالی سال میں پیپلز بس سروس کے تحت مزید بسیں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کا ویژن ہے کہ تحصیلوں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز سے ملایا جائے، جس کے لیے پیپلز بس سروس کے تحت اسکیم لانے پر غور کر رہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات کے تحت سکھر تا لاڑکانہ اور سکھر تا خیرپور بھی پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی۔

اجلاس میں مختلف بی آر ٹیز، سگنلز، بس ٹرمینلز کی تعمیر نو، پیپلز بس سروس کے لیے یوٹرن بنانے کے تعمیراتی کام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں حیدرآباد کے مرکزی علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے