غزہ

بوکھلائے اسرائیل کا غزہ پر پھر شدید حملہ، مزاحمت کے کئی اہداف کو نشانہ بنایا

غزہ {پاک صحافت} مقامی فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مشرقی اور وسطی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، فلسطینی ذرائع نے اتوار کی صبح بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے علاقے میں بعض اہداف پر بمباری کی ہے۔

فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی نے اپنے رپورٹر کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون طیاروں نے غزہ کی پٹی میں صلاح الدین سائٹ کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحدی علاقوں میں مظاہروں کی وجہ سے ہوا ہے۔

اسرائیل کے ریڈیو نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ کی پٹی سے جلتے ہوئے غبارے بھیجنے کی وجہ سے کئی اہداف پر حملے کیے گئے۔

شہاب نیوز نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کے بیت حنون میں فلسطینی مزاحمت کے کئی اہداف کو نشانہ بنایا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ منگل کو بھی اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر خوفناک بمباری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی نمائندہ

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان امور: رئیسی کے افکار عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہیں

پاک صحافت افغانستان کے امور کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے نے کہا: ایران کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے