اسرائیل میں کورونا وائرس کے مزید 1828 نئے کیسز سامنے، مجموعی تعداد تین لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسرائیل میں کورونا وائرس کے مزید 1828 نئے کیسز سامنے، مجموعی تعداد تین لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسرائیل میں کورونا وائرس کے مزید 1828 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صہیونی ریاست میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد تین لاکھ 51 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کورونا کے مزید دو مریض دم توڑ گئے جب کہ 1828 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کورونا کے مزید دو مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد  دو ہزار 934 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے نئے کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 6 فیصد رہی، صہیونی ریاست میں مجموعی طورپر تین لاکھ 51 ہزار سے زاید کورونا کیسز کا اندراج کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت صہیونی ریاست میں کورونا وائرس کے 15 ہزار 716 ایکٹو کیسز ہیں جب کہ 318 کی زندگی خطرے میں ہے اور 100 وینٹی لینٹر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے