(پاک صحافت) عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے تاکید کی کہ عراقی حکومت کو جیکبسن کی نئے امریکی سفیر کے طور پر نامزدگی کی مخالفت کرنی چاہیے کیونکہ وہ سی آئی اے کی افسر ہیں اور صیہونی حکومت اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی ذمہ دار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعد السعدی جو کہ صادقون تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن ہیں نے کہا ہے کہ جیکبسن (عراق میں امریکی سفارت خانے کی امیدوار) امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی افسر ہیں اور صیہونی حکومت اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی ذمہ دار ہیں۔
عراقی پارلیمنٹ میں صادقون دھڑے کے رکن علی ترکی نے بھی کہا ہے کہ امریکہ عراق کو اپنی ریاستوں میں شمار کرتا ہے اور اس کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔
ترکی نے مزید کہا کہ عراق میں امریکی سفارت خانے کی امیدوار کے بیانات عراق کی خودمختاری کو نقصان پہنچاتے ہیں، امریکی فریق نے ہمارے خلاف اقتصادی جنگ مسلط کر رکھی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ہم عراق سے تمام غیر ملکی فوجیوں کو نکالنے کی حمایت کرتے ہیں ورنہ ہم انہیں ذلت آمیز طریقے سے نکال دیں گے۔