اداکارہ

کنگنا رناوت کی شادی کب ہوگی؟

(پاک صحافت) بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی شادی کے بارے میں نیا انکشاف کر دیا۔ خیال رہے کہ کے آر کے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کنگنا رناوت کی اگلے سال شادی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے لکھا ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت دسمبر 2023ء میں ایک بزنس مین سے منگنی کرنے والی ہیں۔ کمال راشد خان نے کنگنا رناوت کو ایڈوانس میں شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ کی شادی اپریل 2024ء میں ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل کنگنا رناوت کی شادی کے حوالے سے یہ پیش گوئی سامنے آئی تھی کہ ان کی کبھی شادی نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

ہالی ووڈ فلمساز پاکستانی ثقافت پر فلم بنانے کی خواہشمند

(پاک صحافت) ہالی ووڈ فلم ساز پاکستان کی خوبصورت ثقافت پر فلم بنانے کی خواہش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے