معروف اداکار عمران عباس کی روضۂ حضرت امام علی پر حاضری

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حضرت امام علی کے روضۂ مبارک پر حاضری دی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے عراق میں موجود دیگر مقدس مقامات کی بھی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عراق سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اُنہیں اس ویڈیو میں عراق میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ عمران عباس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حضرت علی علیہ السلام کے روضۂ مبارک اور مقدس مقامات کی زیارت کے لیے مدعو کرنے اور شاندار میزبانی کے لیے عراقی حکّام کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار کی اس پوسٹ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان سے دعاؤں کی التماس بھی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا ہونے والا ہمسفر بس وفادار ہونا چاہیے، جنت مرزا

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے