اپنی اہلیہ بریٹنی اسپیئرز سے علیحدگی کے بعد سیم اصغری میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے

(پاک صحافت) معروف امریکی گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز سے علیحدگی کے بعد سیم اصغری میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔سیم اصغری نے گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز پر گھریلو ملازم کے ساتھ جنسی تعلق کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بریٹنی کے ساتھ سفر انجام کو پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیم اصغری نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے تین مختلف انداز میں تین تصاویر شیئر کی ہیں۔ اُنہیں پہلی تصویر میں سرمئی وِگ اور مونچھوں کے ساتھ، دوسری تصویر میں سن گلاسز اور گھونگریالے بھورے بالوں والی وِگ پہنے جبکہ تیسری تصویر میں ہلکے بھورے رنگ کی وِگ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سیم اصغری نے اپنی اس مزاحیہ انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ پاپرازی فوٹوگرافرز کی توجہ سے بچنے کے لیے میری ان تین تصاویر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے میں مدد کریں۔سیم اصغری کی یہ مزاحیہ انسٹا اسٹوری اس وقت سامنے آئی ہے جب اُنہوں نے اپنی اہلیہ، گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز سے باقاعدہ علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

ہالی ووڈ فلمساز پاکستانی ثقافت پر فلم بنانے کی خواہشمند

(پاک صحافت) ہالی ووڈ فلم ساز پاکستان کی خوبصورت ثقافت پر فلم بنانے کی خواہش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے