ٹائگر 3

سلمان خان کی فلم ٹائگر 3 کی شوٹنگ ایک بار پھر التوا کا شکار

ممبئی (پاک صحافت) سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان حالات اور تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اصل میں جون میں سلمان خان کی ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف تھے تاہم، سپر اسٹارز کے شیڈول میں تھوڑی سی تبدیلی آئی ہے۔ یاد رہے کہ شاہ رخ اس وقت فلم ڈنکی کی وجہ سے ایک نئے روپ میں مصروف ہیں۔ اس سے قبل بھی ممبئی اور دیگر شہروں میں کورونا کی نئی لہر اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے فلم کی شوٹنگ کو روک دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایپرل میں دبئی میں اس فلم کی شوٹنگ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ملتوی کی گئی تھی اس کے بعد اداکار شاہ خان کی گزارش پر اس کی شوٹنگ میں تاخیر ہوئی۔ ان تمام معملات کے بعد جب اس کی شوٹنگ کا ایک بار پھر آغاز کیا گیا تو ممبئی شہر میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا جس کی وجہ سے فوری طور پر شوٹنگ ملتوی کرنی پڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماہرہ خان

ماہرہ خان کی اصل عمر کیا ہے؟ اداکارہ نے خود انکشاف کردیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی عمر سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے