کراچی (پاک صحافت) سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے بانی پی ٹی آئی کو سانحہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے پیچھے ایک ہی شخص تھا وہ ہے بانی پی ٹی آئی، تحریک انصاف نے 9 مئی کو ملکی سلامتی کے اداروں پر حملہ کیا۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کیخلاف مذموم مہم چلائی، بانی پی ٹی آئی آمرانہ ذہنیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی نے اپنے دور حکومت میں مخالفین کو نشانہ بنایا، بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ثاقب نثار نے آئین کی دھجیاں اڑائیں، ثاقب نثار پی ٹی آئی مخالفین کو چن چن کر نااہل قرار دیتے رہے۔
Short Link
Copied